پشاور ،فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈ کوارٹر پر 24 نومبر کو ہونے والے خودکش دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں۔
تفتیشی حکام کے مطابق نادرا نے حملہ کرنے والے تینوں خودکش حملہ آوروں کی افغان شہریت کی تصدیق کر دی ہے، تاہم ان کے حوالے سے مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئیں۔
حکام نے بتایا کہ دھماکے سے متعلق اب تک 100 سے زائد مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جا چکی ہے۔ حملہ آوروں کی رحمان بابا قبرستان سے ایف سی ہیڈ کوارٹرز تک آمد کی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔
تفتیشی ٹیم اب سہولت کار کی شناخت کے لیے تحقیقات کر رہی ہے، جبکہ حملے کے دن خودکش حملہ آوروں کے زیر استعمال کوئی موبائل فون بھی موجود نہیں تھا۔
واضح رہے کہ اس دھماکے میں تین ایف سی اہلکار شہید جبکہ تینوں حملہ آور ہلاک ہو گئے تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos