پی پی کا 58واں یومِ تاسیس:صدر مملکت کا بانی رہنماؤں کو خراجِ عقیدت

 

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر پارٹی کے بانی رہنماؤں ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد نے پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط کیا، آمریت کے خلاف مزاحمت اور عوامی حقوق کی بحالی پارٹی کے تاریخی کارنامے ہیں۔ انہوں نے 1973ء کا متفقہ آئین بھٹو شہید کا تاریخی تحفہ قرار دیا اور وفاق کے استحکام و قومی یکجہتی میں پارٹی کے کردار کو سراہا۔

صدر زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور زمین، مزدور، تعلیم اور سماجی انصاف کی اصلاحات کے ذریعے معاشرے کے محروم طبقات کی بہتری کیلئے کام کیا۔ انہوں نے کارکنان کو جمہوری اتحاد قائم رکھنے اور خواتین و اقلیتوں کی بااختیاری کے عزم کی تجدید کرنے کی ہدایت بھی دی۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ایک روشن خیال اور روادار پاکستان کے قیام کیلئے پرعزم ہے اور پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ مزدور، کسان، خواتین اور اقلیتوں کی آواز بلند کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔