راولپنڈی: لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے والا مرکزی ملزم گرفتار

راولپنڈی میں نوجوان لڑکی پر تشدد اور اس کے بال کاٹنے کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس کے مطابق کیس کے مرکزی ملزم انیس عرف دورانی کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق موٹروے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا، جس کے بعد اسے باقاعدہ قانونی کارروائی کے لیے تھانہ نصیرآباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:۔ راولپنڈی:لڑکی کے بال کاٹنے والے تین ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

 

ملزم کے خلاف 25 نومبر کو تھانہ نصیرآباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں نظار خان، جلیل خان اور جبار خان بھی نامزد ملزمان میں شامل ہیں۔

یہ مقدمہ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد درج کیا گیا تھا، جس میں لڑکی پر تشدد اور اس کے بال کاٹنے کے مناظر دیکھے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔