وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و تشدد کے پہاڑ توڑ رہی ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
فیصل ممتاز راٹھور نے لوات، دواریاں اور دودھنیال میں استقبالیہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے عوام جن مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، حکومت اُن سے پوری طرح آگاہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس کے موقع پر وہ اپنے وزراء کے ہمراہ نیلم میں موجود ہیں اور حکومت علاقائی محرومیوں کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ تعلیم، صحت اور انفرااسٹرکچر کے مسائل حل کرنے کے لیے کابینہ اجلاس طلب کیا گیا ہے، جبکہ نیلم کے مسائل سینئر وزیر کے ساتھ مشاورت سے ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔
فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی رہنمائی اور حکومتِ پاکستان کا تعاون اُن کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں چیلنجز زیادہ ہیں مگر یقین ہے کہ سرخرو ہوں گے۔ کچھ عرصہ پہلے عوام سڑکوں پر احتجاج کر رہے تھے، آج لوگ سیاسی جماعتوں پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، جو ایک مثبت تبدیلی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos