کُرم میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ:دو اہلکار شہید،4 حملہ آور ہلاک

 

خیبر پختونخوا کے ضلع کُرم میں نامعلوم مسلح افراد نے سینٹرل کُرم کے علاقے چنارک میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں پولیس کے دو اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق چیک پوسٹ پر شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں کانسٹیبل واحد اور کانسٹیبل فضل الرحمان شہید ہوئے، جبکہ کانسٹیبل اضغر زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جوابی کارروائی میں پولیس نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے چار حملہ آوروں کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور اضافی نفری کو بھی موقع پر بھیج دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے ممکنہ ٹھکانوں کی نشاندہی کے لیے علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ہے جبکہ صورتحال پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔