چاول کا پانی:بالوں اور جِلد کے لیے قدیم قدرتی علاج

 

چاول پکانے کے بعد اکثر لوگ پانی پھینک دیتے ہیں، لیکن یہ پانی بالوں اور جِلد کی صحت کے لیے حیرت انگیز فوائد رکھتا ہے۔ صدیوں سے مختلف ثقافتوں میں اسے خوبصورت بالوں اور جلد کے حصول کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

چاول کے پانی کے فوائد:

1. نظام ہاضمہ بہتر بناتا ہے:
چاول کے پانی میں ایسے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو معدے کو سکون پہنچاتے ہیں اور بدہضمی جیسے مسائل سے بچاؤ میں مددگار ہیں۔

2. مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے:
وٹامنز اور منرلز جیسے وٹامن بی، آئرن، زنک اور میگنیشیم مدافعتی نظام کی فعالیت کو بہتر بناتے ہیں اور موسمی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

3. اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور:
چاول کے پانی میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس نقصان دہ آزاد ریڈیکلز سے لڑ کر جلد کو صحت مند رکھتے ہیں اور جھریوں کے بننے کے امکانات کم کرتے ہیں۔

4. خارش اور جلدی مسائل میں مددگار:
چاول کے پانی سے نہانے سے جلد کی خارش کی شدت کم ہو سکتی ہے اور جلد کی خود کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

5. بالوں کی خشکی اور مضبوطی:
یہ پانی بالوں کو ہموار، چمکدار اور مضبوط بناتا ہے، خشکی کو کم کرتا ہے اور بالوں کی لمبائی بڑھانے میں بھی مددگار ہو سکتا ہے۔

6. سورج کی روشنی سے تحفظ:
چاول میں موجود قدرتی کیمیکلز جلد کو سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے کچھ حد تک تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

استعمال کا طریقہ:

  • چاول کے پانی سے چہرہ دھویا جا سکتا ہے۔
  • نہانے کے پانی میں شامل کر کے جسم کو صاف کیا جا سکتا ہے۔
  • بالوں پر لگانے کے بعد 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور پھر عام پانی سے سر دھو لیں۔

چاول کے پانی کو آزمانا عام طور پر محفوظ سمجھا جاتا ہے اور یہ ایک سستا اور قدرتی طریقہ ہے جو بالوں اور جلد کی صحت میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔