کراچی : ماں باپ کا اکلوتا بچہ کھلے مین ہول میں گرے کئی گھنٹے گذرگئے

کراچی کے علاقے گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گرگیا۔اس واقعہ کوکئی گھنٹے گذرچکے ہیں اورتاحال ریسکیو حکام بچے کو تلاش کرنے میں مصروف ہیںریسکیو 1122 کا کہناہے کہ بچہ ابھی تک نہیں ملا، تلاش جاری ہے، ہیوی مشینری سے مین ہول کی لائنوں کی کھدائی ہورہی ہے۔

ریسکیو حکام نے بتا یا کہ کسی ادارے کی طرف سے مشینری نہیں ملی،کسی بھی سرکاری ادارے کا افسر اس وقت موجود نہیں تھا، شروع میں کام کرنے والی مشینری بھی بعدمیں چلی گئی، لوگوں نے روڈ سے مشینری پکڑی ہے۔

بچےکی شناخت ابراہیم ولد نبیل کےنام سے ہوئی، ابراہیم فیملی کے ہمراہ ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں شاپنگ کرنے آیا تھا۔ بچے کے والد کا کہناہےکہ شاپنگ کرکے نکلے تو بیٹا ہاتھ چھڑا کربھاگا، موٹر سائیکل مین ہول کے قریب پارک تھی، بیٹا آنکھوں کےسامنےگٹرمیں گرا، مین ہول پرڈھکنا نہیں تھا۔

ابراہیم والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔

لاپتا بچے کی ماں کا رو رو کر برا حال ہے، وقوعہ کے بعد بچے کی والدہ کی حالت غیر ہوگئی۔

واقعے کے بعد نیپا چورنگی پر شہریوں نے احتجاج شروع کردیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی۔مشتعل افراد نے نیپا چورنگی سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک بند کردی، نیپا سےجامعہ کراچی اور گلشن چورنگی جانے والی سڑک بھی بند کردی گئی۔

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد نے کہا ہے کہ نکوائری شروع کردی ہے کہ مین ہول کا ڈھکن کیوں نہیں تھا۔سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ جس کی بھی غفلت ہوگی اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سلمان مراد نے نیپا واقعے کے بعد تمام ریسکیو اداروں کو الرٹ کردیا ہے اور بچے کو جلد از جلد تلاش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ریسکیو ٹیمیں اور کے ایم سی حکام سمیت واٹر کارپوریشن اور سندھ سالٹ ویسٹ کا عملہ بھی موقع پر موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔