گلگت اور کوئٹہ کا درجہ حرارت منفی 5 سےنیچے گر گیا،اسلام آباد میں بھی شدید سردی

 

اسلام آباد، 1 دسمبر 2025: ملک کے بیشتر شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے سردیوں کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق:

  • اسلام آباد میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ آج صبح کم سے کم 2 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔
  • مظفرآباد میں بھی درجہ حرارت 16 ڈگری سے گر کر صبح 2 ڈگری تک پہنچ گیا۔
  • پشاور میں گزشتہ روز 22 ڈگری زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت رہا، آج صبح کم سے کم 2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
  • گلگت میں سردی شدید رہی، گزشتہ روز 17 ڈگری سے کم ہو کر صبح کا درجہ حرارت -6 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
  • لاہور میں بھی درجہ حرارت میں کمی دیکھی گئی، گزشتہ روز 24 ڈگری زیادہ سے زیادہ اور آج صبح 9 ڈگری کم سے کم ریکارڈ کیا گیا۔

ملک کے دیگر شہروں میں بھی سردی کا زور بڑھا:

  • فیصل آباد: 30 ڈگری سے 23 ڈگری
  • ملتان: 24 ڈگری سے 5 ڈگری
  • کوئٹہ: 8 ڈگری سے -5 ڈگری
  • حیدرآباد: 27 ڈگری سے 12 ڈگری
  • کراچی: 24 ڈگری سے 13 ڈگری

محکمہ موسمیات نے عوام کو سردی کے اثرات سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔