مظفرگڑھ: ویلاگر "ویلا منڈا” کے والد کے اغوا میں ملوث اغواکاروں کا کالعدم تنظیم بی ایل اے سے رابطہ تھا، اور حساس ادارے اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں، یہ دعویٰ مظفرگڑھ پولیس نے کیا ہے۔
ضلعی پولیس آفیسر سید غضنفر علی شاہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اغوا میں ملوث چاروں ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے، جبکہ ان کے ٹھکانوں سے ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد ہوئے۔ ملزمان باقاعدہ تربیت یافتہ تھے اور ان کے موبائل فونز کے فارنزک سے یہ بات سامنے آئی کہ ان کا کالعدم دہشت گردوں سے بھی رابطہ موجود تھا۔
ڈی پی او کے مطابق مغوی کو رہا کرنے کے بدلے ملزمان نے 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے بتایا کہ 9 اکتوبر کو علی پور سے اغوا ہونے والے تین دیگر افراد بھی بازیاب کروا دیے گئے ہیں، تاہم راجن پور اور مظفرگڑھ میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ معروف ٹک ٹاکر کے والد کو 15 نومبر کو کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں اغواء کیا گیا تھا، اور 20 نومبر کو پولیس مقابلے میں چار اغوا کار ہلاک ہونے کے بعد مغوی کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos