کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال پوسٹ آفس کے قریب سےشاپنگ بیگ سےانسانی دھڑملنےپرعلاقےمیں خوف وہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے گلشن اقبال بلاک 5 پوسٹ آفس ہاکی اسٹیڈیم کے قریب سےشاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ ملنے پرعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ، واقعےکی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پرپہنچ گیا پولیس نے موقع معائنے کے بعد انسانی دھڑ عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا اس حوالے سے ایس ایچ اومحمد نعیم راجپوت کا کہنا تھا کہ انسانی دھڑ بھی مکمل نہیں ہے کسی سفاک ملزم و ملزمان نے ناف سے لیکر گھٹنے تک کا حصہ کاٹ کر پلاسٹک کے تھیلے میں ڈال کر پھینک کر فرار ہوگیا اس حوالے سے پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کررہی جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos