عدالت کاشوکت خانم اورنمل یونیورسٹی کےبینک اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کا حکم

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کے کیس میں فریز کیے گئے شوکت خانم کینسر ہسپتال کے چار بینک اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کا حکم دے دیا۔

سماعت کے دوران شوکت خانم ہسپتال کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس کو بھی ڈی فریز کرنے کا حکم جاری کیا۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ شوکت خانم ہسپتال کے اکاؤنٹس فریز کرنے کی کوئی تحریری درخواست دائر نہیں کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔