پنجاب اور بلوچستان میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان

لاہور ، پنجاب اور بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

 محکمۂ تعلیم پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں سرکاری اور نجی اسکول 23 دسمبر 2025 سے بند ہوں گے، جبکہ موسمِ سرما کی یہ تعطیلات 11 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔
اسکول 12 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گے، اور اسی روز نئے تعلیمی سیشن کا بھی آغاز ہو گا۔

بلوچستان میں تعطیلات
بلوچستان کی وزارتِ تعلیم کے مطابق صوبے کے سرد علاقوں میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 16 دسمبر 2025 سے اڑھائی ماہ کے لیے بند رہیں گے۔
جاری کردہ شیڈول تمام سرکاری و نجی اسکولوں پر یکساں طور پر لاگو ہو گا۔

دونوں صوبوں میں شیڈول موسم اور علاقائی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔