اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی علی اکبر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں اس وقت پیش آیا جب پولیس ٹیم معمول کی چیکنگ کے لیے ناکہ بندی پر موجود تھی۔
پولیس کے مطابق 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 مسلح ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
پولیس نے جوابی کارروائی کی تو ایک حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ دو دیگر کو بھی موقع پر حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق زخمی ملزم ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص اے ایس آئی علی اکبر پر قاتلانہ حملے اور ان کے قتل کا مرکزی ملزم تھا، جبکہ اس کے قبضے سے شہید اہلکار کا سرکاری پستول بھی برآمد ہوا۔
یاد رہے کہ علی اکبر کو ہفتے کے روز آئی جے پی روڈ پر خنجر کے وار کر کے بے دردی سے قتل کیا تھا۔
موقع سے اسلحہ اور 2 موٹر سائیکلیں قبضے میں لی گئی ہیں، جن میں سے ایک موٹر سائیکل تھانہ شمس کالونی کی حدود سے چھینی گئی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos