فائل فوٹو
فائل فوٹو

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا،ایک اہلکار شہید ،3 زخمی

لکی مروت میں پولیس موبائل پرکٹوخیل اڈہ کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید ،3 زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی  کےمطابق لکی مروت میں تھانہ تجوڑی کی پولیس موبائل پرکٹوخیل اڈہ کے قریب دھماکے کے نتیجےمیں ایک اہلکار علاؤالدین شہید ہوگئے،جبکہ  تین زخمی بتائے جارہے ہیں۔

پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔