پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیاں سری لنکا میں تیسرے روز بھی جاری ہیں۔ اس دوران پی این ایس سیف پر تعینات Z-9ہیلی کاپٹر نے متاثرہ علاقے کوٹکاواتا میں ریسکیو مشن انجام دیا۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران پانچ روز سے پھنسے ایک خاندان جن میں سات ماہ کا بچہ بھی شامل تھا، کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
بعد ازاں تمام متاثرین کو مقامی حکام کے تعاون سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس ریسکیو آپریشن کی کامیاب تکمیل پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے عزم کا واضح ثبوت ہے۔
واضح رہے کہ پی این ایس سیف کولمبومیں بندرگاہ پر پہلے سے موجودتھا،اس دوران سری لنکا سیلاب کی لپیٹ میں آگیا جس پر پاک بحریہ نے متاثرہ سری لنکن شہریوں کی مدد کے لیے آپریشن شروع کردیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos