اسلام آباد: ایل پی جی کا 11 اعشاریہ 8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 7 روپے 39 پیسے مہنگی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 208 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سلنڈر کی قیمت میں 87 روپے 21 پیسے کے اضافے کے بعد 2 ہزار 466 روپے سے زائد ہوگیا ہے، اضافے کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا۔
واضع رہے کہ کراچی میں کہیں بھی اوگرا کی مقررہ قیمت پر ایل پی جی دستیاب نہیں،بلیک میں 300روپے کلو کھلے عام انتظامیہ کی نظروں کے سامنے فروخت ہو رہی ہے ، لیکن مجال ہے کوئی نوٹس لے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos