ترجمان سندھ حکومت نادر نبیل گبول نے کہا ہے کہ گٹر پر ڈھکن لگائے جاتے ہیں لیکن نشہ کرنے والے انہیں لے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیپا واقعے میں غفلت پائی گئی اور اس پر سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ نبیل گبول نے اپوزیشن کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے حکومت کے ساتھ مل کر مسائل حل کیے جائیں۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے تمام سوک ایشوز کے لیے ون ونڈو آپریشن کا منصوبہ بنایا ہے اور ٹاؤنز کو فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں۔ نادر نبیل گبول نے کہا کہ لوکل ٹیکس جمع کرنے کے اختیارات ٹاؤنز کو دئیے گئے ہیں تاکہ وہ ڈویلپمنٹ کے کام کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوئی سدرن نے لیاری اور گلشن ٹاؤن کو روڈ کٹنگ کی مد میں اربوں روپے فراہم کیے ہیں۔
ادھر امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ شہر کے منصوبے وقت پر مکمل نہیں ہوتے اور جنہیں منصوبے مکمل کرنے کے لیے مسلط کیا گیا ہے وہ ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نیپا واقعے کے بعد 30 ہزار مین ہول کور لگائے گئے اور بچے کی لاش 15 گھنٹے بعد نکالی گئی۔
منعم ظفر نے کہا کہ کراچی میں پارکنگ کی کمی، منصوبوں میں تاخیر اور ٹاؤنز کو مناسب فنڈز نہ ملنا بنیادی مسائل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جہاں سوئی سدرن نے فنڈز فراہم کیے وہاں کام مکمل ہو گیا اور باقی علاقوں میں کام جاری ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos