چیف جج قاری سید صداقت علی (ہلال امتیاز) اور ڈپٹی سیکرٹری مذہبی امور ناصر عزیز خان کے زیر قیادت انٹرنیشنل قراء کرام اور ججز حضرات کا تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور کا دورہ، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان اور چیف خطیب بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور مسجد کے مختلف حصوں، تبرکات کا دورہ کروایا۔ معزز مہمانوں نے شاعر مشرق، حکیم الامت، علامہ لاہوری ڈاکٹر محمد اقبال رح کے مزار ہر حاضری دی۔ ان کا کلام پڑھا اور فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں ملائیشیا کے فاتح قاری ایمن رضوان بن محمد رملان، دوسری پوزیشن کے حامل ایران کے قاری عدنان مومن خامسے، ایران کے حج ڈاکٹر غلام رضا اصفہانی، کویت کے جج ڈاکٹر شیخ حماد سنان، ڈی جی مذہبی امور حافظ عبد القدوس، قاری محمد وجاہت رضا، سیکشن افسر رانا مجاہد، اعجاز میمن پروٹوکول افسر عبد السمیع لاکھو، حامد ڈار و دیگر شریک تھے
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos