لاہور: باغبانپورہ کے علاقے میں گاہک نے دکاندار کو قتل کردیا ، مقتول کی شناخت عمر حیات کے نام سے ہوئی ۔
پولیس ایف آئی آر کے مطابق گاہک نے ادھار مانگا ، دکاندار کے انکار پر جھگڑا ہوگیا، جس پر ملزم انصاف نے شیشے کی بوتل دکاندار کے سر پر دےماری، دکاندار عمر حیات کو اسپتال منتقل کیا لیکن جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس نے مقتول کے اہلخانہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
پولیس کا کہنا ہے ملزم موقع سے فرار ہے ،گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos