فوٹو آئی ایس پی آر
فوٹو آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل عاصم منیرسےکیمبرین پٹرول مقابلے کے شرکا کی ملاقات

راولپنڈی:  فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں کیمبرین پٹرول مقابلے کے شرکا نے ملاقات کی۔

آ ئی ایس پی آر کے مطابق  فیلڈ مارشل نے ٹیم کو دنیا کے مشکل ترین فوجی مقابلوں میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔ انھوں نے پاک فوج کی اعلیٰ روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے جسمانی برداشت، حکمت عملی کی مہارت اور مثالی ٹیم اسپرٹ کے غیر معمولی معیار کا مظاہرہ کرنے پر شرکا کو سراہا۔

آ ئی ایس پی آر کے مطابق  فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ٹیم کی لگن اور سخت تربیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی نے قوم کے لیے فخر کا باعث بنی ہے اور پاک فوج کے شاندار کارکردگی کے عزم کا اعادہ کیا۔

آ ئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے اس اعزاز پر سی او اے ایس کا شکریہ ادا کیا اور نظم و ضبط، بے لوث لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کی بنیادی اقدار کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔