راولپنڈی،الیکٹرک بسوں پر نامعلوم افراد کا حملہ،شیشے ٹوٹ گئے

راولپنڈی میں جدید الیکٹرک بس سروس پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔ واقعہ کے وقت بسوں میں مسافروں کی بڑی تعداد موجود تھی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

اطلاعات کے مطابق موتی محل کے قریب دو الیکٹرک بسوں پر پتھر پھینکے گئے، جس کے نتیجے میں بسوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرپسند عناصر کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 19 نومبر کو راولپنڈی میں پہلی جدید الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کیا تھا۔ شہریوں کے لیے مقررہ کرایہ 20 روپے رکھا گیا ہے، جبکہ خواتین، بزرگ شہریوں اور خصوصی بچوں کو یہ سہولت مفت فراہم کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔