پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں

لاہور ،پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے لاہور سے اسلام آباد جانے والی موٹر وے ایم 2 اور لاہور سے سیالکوٹ جانے والی موٹر وے ایم 11 رات بھر بند رہیں ۔ موٹر وے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جانوں و مال کا تحفظ ہے۔دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے۔ شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔ دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔