گورنر راج ایک بار لگا تو برقرار ہی رہے گا۔فیصل واوڈا

 

 سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کسی ٹکراؤ یا سخت مؤقف کی جانب بڑھ رہی ہے تو حکومتی سطح پر بھی گورنر راج کے نفاذ کی حکمتِ عملی تیار کر لی گئی ہے۔ وہ نجی ٹی وی  کے پروگرام  میں گفتگو کر رہے تھے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر اشتعال انگیز سیاسی رویے اپنائے جائیں گے تو نظام اس کی اجازت نہیں دے گا۔ ان کے مطابق، “گورنر راج لگے گا تو دو ماہ کا نہیں ہوگا، ایک بار لگا تو برقرار ہی رہے گا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو اس سے کسی فریق کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا، تاہم گورنر راج کے لیے منصوبہ بندی پہلے ہی تیار ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا کہ اب ان سے کوئی سیاسی ملاقات نہیں ہوگی۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ “ساڑھے چار کروڑ لوگوں کی نمائندگی کا دعویٰ کرنے والے ساڑھے 400 لوگ بھی باہر نہیں نکال پا رہے۔”

پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ایک افسر کی شہادت کے بعد لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرنے کے بجائے وہ امریکی حکام سے ملاقاتوں میں مصروف رہے، حالانکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان “غلامی نامنظور” کا نعرہ لگاتے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔