ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ٹیکسز کی شرح کافی زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 37 فیصد ٹیکسز شامل ہیں، جو 96.28 روپےبنتے ہیں۔
اسی طرح ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 34 فیصد ٹیکسز شامل ہیں، جو روپے 94.92 کے برابر ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ ٹیکسز کسٹم ڈیوٹی، پیٹرولیم لیوی اور کلائیمیٹ لیوی کی مد میں عائد کیے گئے ہیں۔
ملک میں فی الحال پیٹرول کی قیمت 263.45 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 279.64 روپے فی لیٹر ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل پر عائد یہ ٹیکسز صارفین کے لیے مجموعی قیمت کا بڑا حصہ ہیں اور ان کا مقصد حکومت کی آمدنی میں اضافہ اور ماحولیاتی اقدامات کے لیے فنڈز جمع کرنا بتایا جاتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos