پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کیے جانے پر وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب کو بھی خطوط موصول ہونے لگے ہیں۔
جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے پنجاب موٹر وہیکل آرڈیننس 2025 واپس لینے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب کو خط لکھا ہے۔
خط کے متن کے مطابق یہ آرڈیننس غیر آئینی، آئین کے بنیادی انسانی حقوق کے منافی اور عوامی مفاد کے لیے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ اسمبلی قانون سازی کے لیے فعال ہے، گورنر سے آرڈیننس جاری کروانا غیرمنصفانہ ہے۔
اظہر صدیق نے کہا کہ بھاری جرمانے اور لائسنس معطل کرنے جیسے اقدامات انصاف کے منافی ہیں اور یہ آرڈیننس نوجوان نسل کو شدید متاثر کر رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے آرڈیننس واپس نہ لیا تو اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos