ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے پھگلہ میں سولر پینل چوری کے الزام پر ایک شخص کو علاقہ بدر کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پھگلہ کی مقامی روایت اور رسم ‘آس’ کے تحت جرگہ بلایا گیا تھا۔ جرگے نے فیصلہ کیا کہ اگر ملزم واقعی بے گناہ ہے تو گرم لوہا اس کا ہاتھ نہیں جلائے گا، تاہم ہاتھ جھلسنے پر جرگہ ارکان نے ملزم کو گناہ گار قرار دیتے ہوئے علاقہ بدر کرنے کا حکم دیا۔
پولیٹیکل اسسٹنٹ امیر تیمور کے مطابق پھگلہ میں چوری کے معاملے پر جرگہ ممبران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تاہم ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔
ملزم پر سولر پینل چوری کے الزام کے بعد قبائلی رسم ‘آس’ کے تحت ہاتھ پر انگارہ اور گرم لوہا رکھا گیا، جس کے نتیجے میں ہاتھ جلنے پر اسے گناہ گار قرار دیا گیا اور علاقہ بدر کر دیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos