کراچی: نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں بچے کے گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی
کراچی: نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ والدہ کے ساتھ شاپنگ سینٹر سے باہر نکلتے ہوئے والد کی طرف دوڑتا ہے، اسی دوران وہ کھلے مین ہول میں جاگرا۔ واقعہ کے وقت والدین کی چیخ و پکار پر وہاں موجود دیگر افراد بھی جمع ہو گئے اور بچے کو نکالنے کی کوششیں شروع کیں۔
کراچی میں ننھا بچہ کھلے مین ہول میں کیسے گرا؟ دل دہلا دینے والی فوٹیج سامنے آگئی pic.twitter.com/vrFhV6BfDA
— Farakh Iqbal (@Falakofficiall) December 3, 2025
واضح رہے کہ اتوار کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں یہ واقعہ پیش آیا تھا، اور بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد ایک کلومیٹر دور نالے سے برآمد ہوئی تھی۔
کراچی میں اس سال اب تک 5 بچوں سمیت 24 شہری کھلے ہوئے نالوں اور گٹروں میں گر کر جان کی بازی ہار چکے ہیں، جس نے شہریوں میں خوف و تشویش پیدا کر دی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos