فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیپا واقعہ:کے ایم سی تحقیقاتی رپورٹ،بی آر ٹی اورنجی اسٹور ذمہ دار قرار

کے ایم سی نے گلشن اقبال میں نیپا فلائی اوور کے قریب بچے کے کھلے مین ہول میں گرنے کے واقعے کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق واقعے کا ذمہ دار بی آر ٹی منصوبہ اور نجی اسٹور انتظامیہ ہیں۔

سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ میئر کراچی کے حکم پر بچے کی تلاش کا آپریشن شروع کیا گیا اور لنک نالے سے بچے کی لاش برآمد ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بی آر ٹی کی تعمیرات اور کھدائی کے باعث نالے کے نکاسی نظام کو شدید نقصان پہنچا، عارضی ڈھکن کے استعمال سے گٹروں کو بند کرنے کی کوشش کی گئی مگر یہ ناکام رہی۔ بی آر ٹی نے کے ایم سی کو پیشگی اطلاع نہیں دی اور بعد میں صورتحال کو نظرانداز کیا۔ نجی اسٹور انتظامیہ کی بھی غفلت سامنے آئی، جس کی وجہ سے بچہ گٹر میں گر گیا۔

کے ایم سی کی رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ افسران کی نگرانی میں کھدائی شدہ تمام حصے بعد میں بھر دیے گئے۔ واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد رپورٹ سیکرٹری محکمہ بلدیات کو بھیج دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔