نیوزی لینڈمیں ایک شخص ہیروں سے بنا انڈا نگل گیا

نیوزی لینڈ کے ایک شخص پر چوری کا الزام عائد کیا گیا ہے جب اس نے مبینہ طور پر غیر معمولی طریقے سے ہیرے جڑے لاکٹ کو نگل کر چوری کر لیا۔پولیس نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ کھایا گیا انڈے کا لاکٹ ابھی تک برآمد نہیں ہواجس کی قیمت19ہزار300ڈالر ہے۔

پولیس نے وسطی آکلینڈ میں پارٹریج جیولرز پر 32سالہ شخص کو گرفتارکیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے اور وہ زیر حراست ہے۔

جیولر کی ویب سائٹ کے مطابق، چوری شدہ انڈے پر60سفید ہیرے اور 15نیلے نیلم جڑے تھے، اور اس کے اندر 18قیراط سونے کا ایک چھوٹا آکٹوپس لگا ہواتھا۔

ملزم 8 دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔، اس پر 12نومبر کو اسی جیولری اسٹور سے مبینہ طور پر ایک آئی پیڈ چوری کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔