کراچی میں ایک اور بچی کھلے مین ہول میں گر گئی

 کراچی کے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 12 ڈی، یونین کونسل 11 میں ایک معصوم بچی کھلے مین ہول میں گر گئی، جس سے شہریوں میں شدید تشویش پیدا ہو گئی۔

اہلِ محلہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کو محفوظ طریقے سے مین ہول سے نکالا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مین ہول پر ڈھکن موجود نہیں تھا، جو حادثے کی بنیادی وجہ بنی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نیپا چورنگی سانحے کے بعد بھی بلدیاتی ادارے غفلت کی نیند سو رہے ہیں اور شہر بھر کے کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگانے کے لیے ابھی تک کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام کھلے مین ہولز کا فوری نوٹس لیا جائے تاکہ بچوں اور شہریوں کی جان کو لاحق خطرات کم کیے جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔