پشاور: گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے 4 افراد زخمی

 

پشاور: ناساپہ چارسدہ روڈ پر ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمی ہونے والوں میں وارث (38 سال)، مسماۃ ش (30 سال)، یوسف (4 سال) اور اسد (3 سال) شامل ہیں۔ حکام نے شہریوں کو ہدایت کی کہ گیس سلنڈرز کے استعمال میں احتیاط برتیں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔