اسلام آباد،گاڑیوں میں ایم ٹیگ لگانے کا عمل جاری، 10 پوائنٹس فعال

 

اسلام آباد میں گاڑیوں میں ایم ٹیگ لگانے کا عمل جاری ہے اور شہریوں کی سہولت کے لیے شہر میں 10 پوائنٹس فعال کر دیے گئے ہیں۔

شہر بھر میں اب تک مجموعی طور پر 52,511 گاڑیوں کو ایم ٹیگ فراہم کیا جا چکا ہے، جبکہ گزشتہ ایک روز کے دوران 2,960 گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے گئے۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے بتایا کہ شہری اپنے گاڑی کے رجسٹریشن کارڈ یا بک اور شناختی کارڈ کے ساتھ آسانی سے ایم ٹیگ لگوا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شاہراہوں پر ایم ٹیگ ریڈرز کی تنصیب کا عمل بھی جاری ہے۔

انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ ایم ٹیگ کی مدد سے بغیر ٹیگ گاڑیوں کو سڑک پر چلنے سے روکا جائے گا، اس لیے بروقت ایم ٹیگ لگوائیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔