اسلام آباد: معیشت کیلئے ایک مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے، سعودی عرب نے پالستان کیلئے 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کی جانب سے توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق 3 ارب ڈالر کے اس ڈیپازٹ کی مدت آج ختم ہورہی تھی، تاہم سعودی عرب کی جانب سے بروقت توسیع سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط سہارا ملے گا۔ یہ رقم اس وقت اسٹیٹ بینک آف پالستان کے پاس محفوظ ہے۔اقتصادی ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے مالیاتی استحکام اور مارکیٹ میں اعتماد کو تقویت ملے گی
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos