فائل فوٹو
فائل فوٹو

این اے 251 کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 18 دسمبر کو ہو گی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ این اے 251 شیرانی ژوب قلعہ سیف اللّٰہ میں 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 18 دسمبر کو ہو گی۔

الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق دوبارہ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہو گی۔

الیکشن کمیشن نے دوبارہ پولنگ کا فیصلہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کی روشنی میں کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے این اے 251 سے کامیاب امیدوار سید سمیع اللّٰہ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن بلوچستان کے فیصلے کی روشنی ڈی نوٹیفائی کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔