فائل فوٹو
فائل فوٹو

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ایک دن قبل صدر آصف زرداری نے ان کی تعیناتی کی سمری منظور کی تھی۔

وزارت دفاع نے جمعہ کو چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن صدر مملکت کی منظوری کے بعد جاری کیا، صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 243 اور آرمی ایکٹ کی شق 8 اے کے تحت منظوری دی۔

واضح رہے کہ صدر مملکت نے آرمی چیف کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی سے متعلق وزیراعظم کی سمری منظور کی تھی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف تعیناتیکا نوٹی فکیشن وزارت دفاع نے جاری کیا۔ وزیراعظم نے سمری منظور کی۔

وزارت دفاع کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آئندہ پانچ سال کے لیے چیف آف ڈیفنس تعینات کیا گیا ہے، سیدعاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف بھی پانچ سال رہیں گے۔

اس سے قبل صدر مملکت نے  ائیرچیف مارشل ظہیر احمد سدھو کی مدت ملازمت میں بھی 2 سال کی توسیع کی منظوری دی تھی، ایئر چیف کی توسیع شدہ مدت ملازمت 19مارچ2026 سے شروع ہوگی۔

صدر مملکت نے چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز کے کامیاب مدت ملازمت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

وزارت عفاع نے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی بطور سربراہ پاک فضائیہ مدت میں2 سال کی توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

صدر مملکت نے ائیرچیف مارشل ظہیر احمد سدھو کی مدت ملازمت میں بھی 2 سال کی توسیع کی منظوری دی تھی، اعلامیے کے مطابق ائیر چیف کی توسیع شدہ مدت ملازمت 19مارچ2026 سے شروع ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔