اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص نیشنل سیکیورٹی کیلئے خطرہ بن چکاہے ، یہ واضح ہے کہ جو وہ چاہتا ہے وہ نہیں ہو سکتا ، چیف آف ڈیفنس کے ہیڈکواٹر کے آغاز پر سب کو مبارکباد پیش کرتاہوں ، پاکستان نہیں بلکہ 70 سے زائد ممالک میں چیف آف ڈیفنس کا ہیڈکواٹر موجود ہے ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ سب کو مبارک ہو کہ چیف آف ڈیفنس کے ہیڈ کواٹر کا آغاز ہو گیاہے ،چیف آف ڈیفنس کا آفس جنگی معاملات پر مکمل آگاہی فراہم کرے گا، اب وار فیئر میں ملٹی ڈومین آپریشنز ہیں، اب زمین، پانی اور ہوا میں نہیں بلکہ سپیس میں بھی جنگ لڑی جاتی ہے ، جنگ کی مدت کم اور شدت زیادہ ہوئی ہے ، اس میں ایفیشنسی حاصل کرنے کیلئے چیف آف ڈیفنس ہیڈکواٹر ایک لازمی ضرورت تھی جس کا لمبے عرصہ سے انتظار تھا، صرف پاکستان میں نہیں بلکہ 70سے زائد ممالک ہیں جہاں چیف آف ڈیفنس کا ہیڈکواٹر موجود ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایک شخص نیشنل سیکیورٹی کیلئے تھریٹ بن گیاہے ، اس کا بیانیہ نیشنل سیکیورٹی کیلئے تھریٹ ہے ، وہ شخص اپنی خواہشات کا غلام ہے ،اس کے نزدیک اس کی ذات اور خواہشات ریاست پاکستان سے بڑھ کر ہیں، اس کی فرسٹیشن اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ وہ سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، اب سیاست ختم ہو چکی ہے ،اس کا بیانیہ پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی کیلئے تھریٹ بن چکاہے ، یہ واضح ہے کہ جو وہ چاہتا ہے وہ نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ منفی بیانیے کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے ، ہم پاکستان کی افواج ہیں، ہم کسی علاقیت ، لسانیت ، کسی مذہبی جھکاؤ یا سیاسی سوچ اور مکتبہ فکر کی نمائندگی نہیں کرتے ، ہم میں پاکستان کے ہر علاقے، ہر مذہب ، ہر مسلک ہر زبان کے لوگ موجود ہوتے ہیں، جب ہم یہ یونیفارم پہن لیتے ہیں تو یہ سب کچھ ایک طرف کر دیتے ہیں، یہ یونیفارم ہمارا فخر ہے ، ہم پاکستان کے عوام اور ملک کی سلامتی کیلئے جدوجہد کرتے ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں ۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ پریس کانفرنس کا مقصد اندرونی طور پر موجود نیشنل سکیورٹی تھریٹ ہے،ہم تمام سیاسی جماعتوں کی عزت کرتے ہیں،پاک فوج اور عوام کے درمیان دراڑڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی ،فوج کے خلاف عوام کو بھڑکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ ایک شخص اپنی ذات کا قیدی ہے، جو یہ سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں،اس کی ذا ت اور خواہشات اس حد تک بڑھ چکی ہے وہ کہتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں ،اب سیاست ختم ہو چکی اب اس کا بیانیہ پاکستانی کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ ایک شخص اپنی ذات کا قیدی ہے، جو یہ سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں،اس کی ذا ت اور خواہشات اس حد تک بڑھ چکی ہے وہ کہتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں ،اب سیاست ختم ہو چکی اب اس کا بیانیہ پاکستانی کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے،ان کاکہناتھا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کی عزت کرتے ہیں،ریاست پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں،ہم مذہبی ، لسانی یا کسی سیاسی سوچ کی نمائندگی نہیں کرتے،ہم کسی سیاسی جماعت کا جھنڈا لے کر نہیں چلتے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پریس کانفرنس کا مقصد اندرونی طور پر موجود نیشنل سیکیورٹی تھریٹ ہے،ہم تمام سیاسی جماعتوں کی عزت کرتے ہیں،پاک فوج اور عوام کے درمیان دراڑڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی ،فوج کے خلاف عوام کو بھڑکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos