اسلام آباد: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹویٹ کیس شدت اختیار کرگیا۔ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے کل ہڑتال کا اعلان کردیا۔
بار اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو کیس میں صفائی کا موقع نہ دینے کی مذمت کرتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی کو اپنا موقف بیان کرنے کا موقع دیا جائے، ملزم کو اپنی صفائی کا موقع نہ دیا جانا انصاف کے موثر فراہمی کے دعووں کی نفی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے اراکین سمیت پوری وکلا کمیونٹی میں تشویش پائی جاتی ہے، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اپنے معزز ارکان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
بار کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن غیر قانونی اور غیر آئینی عمل پر کل ہڑتال کرے گی، ہفتے کے روز وکلا کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos