نیوزی لینڈ پولیس نے چھ دن بعد 14ہزار پائونڈزمالیت کا ہیرے جڑاانڈانما لاکٹ برآمدکرلیا، جسے مبینہ طور پر ایک شخص نے زیورات کی دکان میں نگل لیا تھا۔پولیس کے ترجمان نے تصدیق کی کہ 33ہزاری کیوی ڈالرز مالیت کی مسروقہ چیز قدرتی طورپر حاصل کرلی گئی، کسی طبی مداخلت کی ضرورت نہیں پڑی۔
32 سالہ شخص، جس کی شناخت عوامی طور پر ظاہر نہیں کی گئی ہے، 28 نومبر کو گرفتاری کے بعد سے پولیس کی حراست میں ہے۔اسے آکلینڈ میں ایک جیولرزشاپ کے اندر سے اس وقت پکڑا گیا جب اس نے مبینہ طور پر زیورات سے لیس آکٹوپس لاکٹ کھایا۔
زیورات کا یہ نایاب ٹکڑا ایک محدود ایڈیشن Faberg انڈے کا لاکٹ ہے، جو 1983 میں جیمز بانڈ کی فلم آکٹپسی سے متاثر ہے۔ فلم کا پلاٹ مشہور طور پر زیورات کی اسمگلنگ کی کارروائی کے گرد گھومتا ہے جس میں جعلی Faberg انڈے شامل ہوتے ہیں۔
نیوزی لینڈ پولیس کی جانب سے جاری تصویر میں برآمد شدہ لاکٹ کی جھلک پیش کی گئی ہے۔انڈانما لاکٹ بدستور لمبی سونے کی زنجیر کے ساتھ منسلک ہے جس پر قیمت کا ٹیگ بھی لگاہواہے۔
اسٹور کی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ انڈا، جو صرف 50میں سے ایک ہے، سونے سے تیارکردہ ہے، سبز تام چینی سے پینٹ کیا گیا ہے، اس پر 183ہیرے اور دو نیلم جڑے ہیں۔
لاکٹ 8.4سینٹی میٹر (3.3 انچ)لمبا ہے اور اسے ایک اسٹینڈ پر لگایا گیا ہے۔یہ انڈا کھلتا ہے اور اس کے اندر موجوداٹھارہ قیراط پیلے سونے کا آکٹوپس، سفید اور سیاہ ہیروں سے مزین ہے۔
مسروقہ زیور اور آدمی دونوں کو پولیس کی تحویل میں رکھا گیاہے۔ 8 دسمبر کو آکلینڈ ڈسٹرکٹ کورٹ میں اس مقدمے کی سماعت ہوگی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos