قصور کے قریب ایک خاتون نے مبینہ طور پر خود کو آگ لگا لی، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون نے سال 2022 میں پولیس کانسٹیبل رفیق کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ عدالت نے ڈی این اے میچ نہ ہونے کی بنیاد پر ملزم کانسٹیبل رفیق کو بری کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے کے بجائے خود پر پٹرول چھڑک کر خودسوزی کی کوشش کی۔
ڈی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اگر تفتیشی افسر کی غفلت یا ملی بھگت ثابت ہوئی تو اس کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔
محکمہ پولیس کے مطابق ملزم رفیق کو مقدمہ درج ہونے کے بعد نوکری سے برخاست کر دیا گیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos