خیبر پختونخوا میں شہدا کے بچوں اور بیوہ کی بھرتیوں کے لیے نیا رول جاری

خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردی میں شہید سرکاری ملازمین کے بچوں اور بیواؤں کی بھرتیوں کے لیے نیا ترمیمی رول جاری کر دیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ شہید ملازم کے بچوں یا بیوہ کی براہ راست تقرری ممکن ہوگی۔

ترمیم کے مطابق:

  • صوبائی کیڈر میں گریڈ 3 تا 11 اور ضلعی کیڈر میں گریڈ 3 تا 12 تک تقرری ممکن ہوگی۔
  • اگر شہید ملازم کا بچہ عمر پوری نہ کرے تو بیوہ کو ترجیح دی جائے گی۔
  • تعیناتی کے لیے متعلقہ پوسٹ کی کم از کم تعلیمی قابلیت لازمی ہوگی۔
  • دو بیویوں کی صورت میں بزرگ بیوہ کو ترجیح دی جائے گی اور متعدد آسامیوں کی صورت میں زیادہ گریڈ والی آسامی دی جائے گی۔
  • تقرری صرف دستیاب خالی آسامیوں کی بنیاد پر ہوگی، اور یہ قانون پبلک سروس کمیشن کے دائرہ کار میں آنے والی پوسٹوں پر لاگو نہیں ہوگا۔

یہ اقدام شہدا کے اہل خانہ کے لیے ریلیف اور ان کے حق کی حفاظت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔