اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع اہم ہے اور پی ٹی آئی کا بیانیہ کبھی ملک دشمن نہیں تھا اور نہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی، اور تناؤ کم کرنے کے لیے سب کو اعتماد اور باہمی احترام قائم کرنا چاہیے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان بھی ہمارا اور فوج بھی ہماری ہے، اور عملی مظاہرہ جاری رہے گا۔
انہوں نے اپیل کی کہ کچھ نان اسٹیک ہولڈرز کا رویہ پی ٹی آئی اور اداروں کے درمیان تناؤ کا سبب نہ بنے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں موجودگی کے باوجود ملاقاتوں کی اجازت ملے تو صورتحال بہتری کی طرف جائے گی۔ ملک تناؤ اور انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos