کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے سوئی میں ایک کالعدم تنظیم کے کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی اور ان کے 100 سے زائد ساتھیوں نے ہتھیار ڈال کر پاکستان کا پرچم تھام لیا اور ریاست سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔
حکام کے مطابق اس اقدام کے دوران تمام رہنماؤں نے اپنا اسلحہ میر آفتاب احمد بگٹی کے حوالے کیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کمانڈر و اس کے ساتھیوں کو قومی دھارے میں شامل ہونے پر مبارکباد دی اور اسے قابلِ تحسین قرار دیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہتھیار ڈال کر امن کے سفر کا آغاز کیا گیا ہے اور یہ واضح پیغام ہے کہ ریاست نے بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں ریاست مخالف عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں، لیکن جو افراد آئینِ پاکستان تسلیم کر کے قومی دھارے میں شامل ہوتے ہیں، انہیں گلے لگانے کا عمل بھی جاری رہے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos