پنجاب حکومت نے شادیوں اور تقریبات میں ون ڈش کی پابندی اور بلند آواز میوزک پر سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زیر صدارت اجلاس میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی کہ ون ڈش کی پابندی یقینی بنائی جائے۔
اجلاس میں فارم ہاؤسز، گراونڈز اور میرج ہالز میں بھی لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال کو روکنے اور مقررہ اوقات کار کی پابندی کی مانیٹرنگ کے اقدامات کی ہدایات دی گئیں۔
پنجاب حکومت کی جانب سے شادیوں میں نظم و ضبط اور شور شرابے پر کنٹرول کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos