فیصل آباد میں پولیس مقابلہ،دو بھائی اور منشیات فروش ہلاک

فیصل آباد(صباح نیوز) فیصل آباد میں منشیات فروشوں کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں منشیات اوردوہرے قتل میں ملوث 2بھائیوں سمیت 3افراد ہلاک ہوگئے-پولیس ذرائع کے مطابق گشت پرموجود اہلکاروں نے موٹر سائیکل سواروں کورکنے کا اشارہ کیاتوانہوں نے پولیس پرفائرنگ کردی تاہم جوابی فائرنگ سے دونوں ہلاک ہو گئے جن کی گلفام عرف گلو اورفرزان کے ناموں سے کی گئی ہے جوبھائی بتائے جاتے ہیں-اسی طرح باواچک سیم کے قریب یونیورسٹیوں میں آ ئس فروخت کرنے کے لیے جانے والاملزم عرفان عرف فانی ہلاک ہو گیا جوملک پورکا رہائشی بتایاجاتاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔