ہری پور الیکشن جھوٹ کی شیلف لائف ختم ہونے کا اعلان تھا،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہاہے کہ جھوٹ کی شیلف لائف ہوتی ہے، ہری پور نے فیصلہ مسلم لیگ(ن)کے حق میں سنا یا، شیر کے حق میں فیصلہ آنے کی وجہ نا اہلی کی داستان ہے، خیبر پختونخوا کے عوام نے جھوٹ کی سیاست کو خیر باد کہہ کر(ن)لیگ کو ووٹ دیا۔12 سال کے پی کے پر ایک ہی پارٹی نے بلا شرکت غیر حکومت کی اور صوبہ اب آثار قدیمہ نظر آتا ہے-خیبر پختونخوا کا ایک وزیراعلی صوبائی سرکاری مشینری کے ساتھ وفاق پرحملہ آور ہوتا رہا-وزیراعلیٰ خیبر پختونخواا ڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کی بجائے عوام کی خدمت پر توجہ دیں ۔ مریم نوازشریف نے کہاکہ ہمیں اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کا مینڈیٹ ملا ہے -وزیراعلی ہسپتالو ں، سکولوں کے سا منے جا کر بیٹھیں ۔

گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازشریف نے کہا کہ گوجرانوالہ میں ایمن آباد سے گھکڑ تک 31کلو میٹر طویل ماس ٹرانزٹ کوریڈور بن رہاہے۔15سگنل فری کوریڈور اور 4انڈر پاس بنائیں گے، 63ارب روپے سے 12ماہ میں گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ مکمل کریں گے-گرین بس پر تمام شہرو ں میں ایک ہفتے میں رائیڈر شپ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے-گوجرانوالہ کے لوگو ں کو لاہور اور راولپنڈی سے بہتر میٹروبس دے رہے ہیں ۔ محمد شہبازشریف نے پنجاب میں عوامی خدمت اور ترقی کی تاریخ رقم کی -آپ کی بیٹی جسے سی ایم پنجاب کی ذمہ داری سونپی گئی جہاں پر آپ چھوڑ کر گئے تھے وہیں سے کام شروع کردیا -محمد شہبازشریف کی قیادت اور محنت کو لوگوں نے ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا- نوازشریف اور شہبازشریف نے جو خدمت کی اس کا احساس ہے،اسی ورثے کو لے کر آگے بڑھ رہی ہوں ۔لاہور میں پہلی میٹروبنی پھر راولپنڈی اور ملتان میں بنی،شہبازشریف کے کام کو جاری رکھتے ہوئے اس سال دو میٹروپراجیکٹ بنیں گے -چند دنوں میں فیصل آباد میٹرو منصوبے کا بھی آغاز ہوگا -نوازشریف کی میراث آج بھی پنجاب میں جاری و ساری ہے –

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نوازشریف کے ویژن سے سیکھ کر ترقیاتی منصوبے شروع کئے -پنجاب کے ہر ترقیاتی منصوبے پر نوازشریف اور شہبازشریف کی مہر ثبت ہے -لاہور میں پی آئی سی، چلڈرن ہسپتال، پی کے ایل آئی، میٹرو، اورنج ٹرین اور دیگر منصوبوں پر نوازشریف اور شہبازشریف کا نام نظر آتا ہے-

مریم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان کی معیشت ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل کر مستحکم ہو رہی ہے -ڈیفالٹ کی خواہش کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی۔ 4سال پنجاب اور ملک میں غدر مچا کر تباہ کرگئے- وزیراعلیٰ نے کہا کہ موازانہ نوازشریف، شہبازشریف کے کام کا ہوتا ہے،میں بھی ا ب اس لائن میں ہوں، مگر چوتھا نام نہیں ملتا-ایٹم بم سے موٹرویز تک، بنیان مرصوص سے محافظ حرمین شرفین تک، اندھیروں سے روشنی تک ہر جگہ مسلم لیگ(ن)ہی نظر آتی ہے-ڈی جی خان، میانوالی اور گجرات کے لوگ اعلی ترین عہدوں پر فائز رہے لیکن اپنے شہر کے مسائل حل نہ کرسکے-ڈی جی خان، میانوالی میں ترقی کی نشانیاں ڈھونڈنی پڑتی تھیں،پوراگجرات بارش کے پانی میں ڈوب جاتاتھا-میانوالی میں سڑکیں، اوور ہیڈ بریج، اور گرین بس پراجیکٹ شروع کیا-گجرات میں 30ارب روپے کی لاگت سے پورے شہر کا سیوریج سسٹم بنا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔