مظفر آباد اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مظفر آباد اور قریبی علاقوں میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق وادیِ نیلم اور وادیِ جہلم میں بھی زمین لرزنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ محکمۂ زلزلیات کے ابتدائی اندازوں کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی۔

اچانک جھٹکے محسوس ہونے پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ متعدد افراد نے تلاوت اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے محفوظ مقامات کا رخ کیا۔

اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔