کراچی،نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے دو نوجوان جاں بحق

کراچی کی آئی آئی چندریگر روڈ پر نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دونوں موٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حادثہ کرنے والی گاڑی کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب جاں بحق نوجوانوں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے، اور متعلقہ حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔