الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو تحریک انصاف کا چیئرمین تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کے خط کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ 13 نومبر کو جمع کروائی گئی درخواست میں آزاد سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا معاملہ شامل تھا۔
پی ٹی آئی کے اندرونی الیکشن کیس ابھی لاہور ہائیکورٹ میں زیر التواء ہے اور پارٹی نے اسٹے آرڈر حاصل کیا ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بیرسٹر گوہر کو بطور چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم نہیں کیا جا سکتا اور انہیں کوئی قانونی حق حاصل نہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos