پی ٹی آئی ریاست مخالف بیانیہ ترک کرے تو عمران خان سے ملاقاتیں ہو سکتی ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی اور ان کی بہنوں کی گرفتاری خارج از امکان نہیں۔

اسلام آباد میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کرنے والے بعض اوقات باہر آ کر ریاست مخالف بیانیہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ملاقات کا اصل مقصد حال احوال پوچھنا اور کیسز کے قانونی معاملات پر بات کرنا ہوتا ہے۔ جو لوگ یہ نہیں کرتے، ان کے خلاف جیل کے باہر مجمع لگانے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اگر اڈیالہ جیل آئیں تو انہیں پہلے ناکے سے ہی واپس جانے کا کہا جائے گا۔ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی اپنا ریاست مخالف بیانیہ ترک کرے تو عمران خان سے ملاقاتیں ہو سکتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کل پی ٹی آئی کے دو رہنماؤں نے بیرون ملک جانے کی کوشش کی، جن کے نام نو فلائی لسٹ میں تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔