کراچی سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ نابینا بچے محمد ابوبکر نے انڈونیشیا میں قرأت کا بین الاقوامی مقابلہ جیت کر قومی فخر کا باعث بن گئے ہیں۔
انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں رابطہ عالم اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ’تحفیظ و قرأت‘ کے بین الاقوامی مقابلے میں محمد ابوبکر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ابوبکر کے والد کراچی کی ایک مسجد میں خادم ہیں، اور وہ کراچی کے مدرسہ دار الاصلاح للتحفیظ والتجوید کے طالب علم ہیں۔ ان کے استاد اور مدرسہ کے مہتمم قاری اصلاح اللہ صادق نے ابوبکر کی اس کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دی۔
محمد ابوبکر کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی محنت کا ثبوت ہے بلکہ پاکستانی طلبہ کے لیے فخر کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos